راولپنڈی (این این آئی)قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ ہمارے پاس مضبوط فاسٹ باؤلنگ لائن اپ ہے، مخالف ٹیم کوکمزور نہیں سمجھتے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ کوشش کریں گے کہ ٹیسٹ سیریز اپنے نام کریں، کوشش ہو گی کہ بنگلادیش کے خلاف جارحانہ کرکٹ کھیلیں۔انہوںنے کہاکہ ہمیں اپنی کارکردگی پر توجہ مرکوز رکھنے کی ضرورت ہے، امام الحق ہمارے سسٹم کا حصہ ہیں، انہیں اس سیریز میں آرام کروایا گیا ہے۔شان مسعود نے کہا کہ محمد حریرہ پچھلے 3، 4 سال سے ڈومیسٹک میں پرفارم کر رہے ہیں، محمد حریرہ کو اسکواڈ میں شامل کرکے ان کا پوٹینشل دیکھنا ہے، انہیں ٹیم میں بھی شامل کرسکتے ہیں۔قومی ٹیسٹ کپتان نے کہا کہ صائم ایوب نے آسٹریلیا کے خلاف آخری ٹیسٹ میں اپنی صلاحیتوں کی جھلک دکھائی، ہم انہیں پورا چانس دینا چاہتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ آسٹریلیا میں بدقسمتی سے جیت نہ سکے لیکن کرکٹ اچھی کھیلی۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...