اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہبازشریف نے فلسطینی عوام اور ان کے حق خود ارادیت کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق 1967 سے پہلے کی سرحدوں اور القدس کے دارالحکومت کے طور پر فلسطین کی ایک آزاد ریاست کا قیام ہی اس مسئلے کا پائیدار حل ہے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف سے فلسطین کے سبکدوش ہونے والے سفیر احمد جواد عبد العزیز رابعی نے منگل کو وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی جس میں وزیراعظم نے فلسطینی عوام اور ان کے حق خود ارادیت کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے 7 اکتوبر 2023 سے غزہ میں معصوم فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی جارحانہ کارروائیوں کی شدید مذمت کی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 40000 سے زائد بے گناہ فلسطینی شہید اور 90000 سے زائد زخمی ہوئے۔ وزیراعظم نے دو ریاستی حل کے ذریعے مسئلہ فلسطین کا منصفانہ اور دیرپا حل تلاش کرنے کی کوششوں کے لیے پاکستان کے پختہ عزم اور حمایت کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق 1967 سے پہلے کی سرحدوں اور القدس کے دارالحکومت کے طور پر فلسطین کی ایک آزاد ریاست کا قیام ہی اس مسئلے کا پائیدار حل ہے۔احمد جواد عبد العزیز رابعی نے اپنے پانچ سالہ دور تعیناتی میں پاکستان کی جانب سے بہترین مہمان نوازی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے فلسطین پر پاکستان کے تاریخی اور مستقل موقف اور خطے میں امن و استحکام کے لیے بین الاقوامی کوششوں میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔ احمد جواد عبد العزیز رابعی نے فلسطینی طلباء کو پاکستان میں تعلیم مکمل کرنے کے لیے تمام سہولیات فراہم کرنے اور وظائف کی پیشکش پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...