اسلام آباد(این این آئی)وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ امید ہے ستمبر میں ہونے والے آئی ایم ایف کے بورڈ اجلاس میں پاکستان کا کیس آجائے گا۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا جس میں وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف پروگرام کے بارے میں میڈیا پر چلنے والے خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ ستمبر میں ہونے والے آئی ایم ایف کے بورڈ اجلاس میں پاکستان کا کیس آجائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط ہیں، اکتوبر سے پہلے ڈیپازٹ پروٹیکشن ترمیمی بل منظور کیا جانا ضروری ہے، کمیٹی کی تجویز پر اس بل کو آئندہ ہفتے پارلیمنٹ میں پیش کر دیں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کیلیے 7 ارب ڈالر کے بیل آٹ پیکیج کی منظوری مزید تاخیر کا شکار ہوگئی ہے اور آئی ایم ایف کے اگست میں ہونے والے ایگزیکٹوبورڈ اجلاس کے شیڈول میں پاکستان کا نام تاحال شامل نہیں کیا گیا۔
مقبول خبریں
متفقہ آئین کا تمام تر کریڈٹ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور ان کے رفقاء...
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے یوم دستو ر کے حوالے سے اپنے پیغام میں قوم کو مبارکباد دی ہے...
غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کی مدت میں توسیع نہیں ہوگی، طلال...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے انخلا...
ٹیم میں واپسی کو ثقلین مشتاق سے جوڑا جاتا ہے تو دکھ ہوتا ہے،...
لاہور(این این آئی)ٹی 20 میں پاکستان ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے ٹیم میں واپسی پر سُسر ثقلین مشتاق کے کردار کے...
ریسلر جان سینا نے بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کی تصویر شیئر کرکے مداحوں کو...
نئی دہلی (این این آئی)ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ سے منسلک مشہور زمانہ ریسلر جان سینا نے بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کی تصویر شیئر کرکے مداحوں...
اسلام آباد،وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر بیلاروس چلے گئے
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر بیلاروس چلے گئے، وہ بیلاروس کے صدر کی دعوت پر سرکاری دورہ...