اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی کل کے جلسےکا این او سی منسوخ کردیا

0
70

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے کل کے اسلام آباد جلسے کا این او سی منسوخ کردیا۔ چیف کمشنر اسلام آباد کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں این او سی منسوخی کا فیصلہ کیا گیا۔ این او سی منسوخی کا فیصلہ ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کی رپورٹ پر کیا گیا ہے۔انہو ں نے کہا ہے کہ بنگلادیش کرکٹ ٹیم اسلام آباد میں ہے، اس حوالے سے شدید سکیورٹی تحفظات ہیں۔ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کا کہنا ہے کہ جلسے کے ہجوم کو کنٹرول کرنا مشکل ہوجاتا ہے، چند دن قبل بھی مظاہرین سپریم کورٹ پہنچ گئے تھے، ان حالات میں جلسے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔