کراچی (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی باصلاحیت ماڈل و اداکارہ مریم نور کے یہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے، جس کا اعلان انہوں نے گزشتہ روز کیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے اپنی چند دلکش تصاویر شیئر کرتے ہوئے بیٹے کی پیدائش سے مداحوں کو آگاہ کیا اور اس کا نام بھی بتا دیا۔اداکارہ نے انسٹا پوسٹ میں بچے کی پیدائش سے قبل کروایا گیا فوٹو شوٹ شیئر کیا، جس میں انہوں نے سفید میکسی زیب تن کر رکھی ہے۔سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں اداکارہ جاذبِ نظر آ رہی ہیں، انہوں نے پوسٹ کے کیپشن میں اپنے چاہنے والوں کے ساتھ اس خوش خبری کو شیئر کرتے ہوئے بیٹے کا نام بھی بتایا۔انہوں نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ میرے باغ کا سب سے قیمتی پھول کھل گیا ہے، ہم اپنے اس چھوٹے اور پیارے بیٹے کو خوش آمدید کہتے ہیں، جس کا نام ‘نائل اسماعیل’ ہے۔اداکارہ نے اپنے اہلِ خانہ اور چاہنے والوں کی انسٹا اسٹوریز کو بھی ری شیئر کیا ہے جن میں اداکارہ کو اسپتال میں دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ایک تصویر میں ان کے ننھے بیٹے کو بھی دیکھ سکتے ہیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...