ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ ہیما مالنی نے ساتھ تصویر بنوانے والی خاتون مداح کو ہاتھ لگانے سے روک دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ ہیما مالنی نے حال ہی میں تقریب میں شریک ہوئیں جہاں اختتام پر مداحوں نے اداکارہ کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔اداکارہ مداحوں کے ساتھ تصاویر بنواتے وقت افسردہ تھیں ان کے چہرے کو دیکھ کر ایسا گمان ہورہا تھا جیسے وہ زبردستی تصاویر بنوارہی ہوں۔سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا گیا کہ خاتون مداح نے تصویر بنواتے وقت جیسے ہی ان کے کندھے پر ہاتھ رکھنا چاہا تو اداکارہ نے غصے میں کہا کہ مجھے ہاتھ نہ لگائیں۔ان کے منع کرنے پر خاتون مداح ہاتھ ہٹا لیتی ہیں اور پھر ان کے ساتھ تصویر بنواتی ہیں۔سوشل میڈیا پر اس طرز عمل پر ہیما مالنی نے سخت تنقید کی ہے، صارفین نے کہا کہ جب ووٹ مانگنے کا وقت آئے گا تو ہیما مالنی مداحوں کے ہاتھ سے کھانا بھی کھالیں گی۔
مقبول خبریں
حکومت کا چینی 190 روپے کلو فروخت ہونے کا اعتراف
اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے بیشتر شہروں میں چینی کی 190 روپے کلو میں فروخت کا اعتراف جبکہ قلت پوری کرنے کیلیے 5 لاکھ...
روس کا افغان حکومت کو تسلیم کرنا ایک مثبت پیش رفت ہے،مولانا خزیمہ سمیع...
اکاوڑاخٹک(این این آئی)روس کا امارتِ اسلامی افغانستان کو تسلیم کرنے کی خیرمقدم اور اسرائیل کے حالیہ جارحانہ اقدامات اور عالمی خاموشی پر شدید مذمت(مولانا...
پاکستان کے لیے پہلا گولڈ میڈل جیتنے والے ریسلر دین محمد انتقال کرگئے
لاہور(این این آئی)پاکستان کے لیے بین الاقوامی کھیلوں میں پہلا گولڈ میڈل جیتنے والے ریسلر دین محمد انتقال کرگئے۔ریسلر دین محمد کی عمر 100...
نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر کا جلد باضابطہ اعلان کیا جائے گا، ذرائع پی سی بی
لاہور(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر سے متعلق جلد باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔
ذرائع...
لکی مروت میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک
لکی مروت (این این آئی)لکی مروت میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 3 مطلوب دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشتگردوں...