ابو ظہبی(این این آئی) بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان ابوظہبی میں آئیفا 2024 کی میزبانی کریں گے۔ عرب میڈیا کے مطابق ایونٹ کو مزید شاندار بنانے کے لیے شاہ رخ خان کی میزبانی کی واپسی متوقع ہے جبکہ آئیفا کی طرف سے ابھی تک اس خبر کی تصدیق نہیں کی گئی۔منتظمین نے اپنے ایک پریس نوٹ میں لکھا کہ بالی وڈ کنگ برسوں سے اس تقریب میں شریک ہورہے ہیں اور وہ اس کا اہم حصہ بن گئے ہیں۔اعلامیہ کے مطابق شاہ رخ خان کی آئیفا میں شاندار پرفارمنس اور ناقابل فراموش تقاریر نے ایونٹ کو نئی بلندیوں پر پہنچایا ہے۔شاہ رخ خان کو متعدد بار اپنی فلموں دیوداس، ویرزارا اور مائے نیم از خان پر بہترین اداکار کے ایوارڈ بھی دیئے گئے۔یاد رہے کہ 2017 میں اداکارکی فلمی صنعت میں 25 سالہ خدمات پر ایک خصوصی خراج تحسین بھی پیش کیا گیا تھا۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...