کملا ہیرس نے صدارتی امیدوار کی حیثیت سے نامزدگی قبول کر لی

0
82

شکاگو(این این آئی)امریکی شہر شکاگو میں جاری ڈیموکریٹک پارٹی کے کنونشن کے آخری روز کملا ہیرس نے صدارتی امیدوار کی حیثیت سے نامزدگی کو باضابطہ طور پر قبول کر لیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق شکاگو میں جاری 4 روزہ ڈیموکریٹک پارٹی کے کنونشن میں مختلف رہنمائوں نے خطاب کیا۔پارٹی کنونشن سے نامزد صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے ساتھ دیا ہے۔کملا ہیرس نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دے کر امریکی قوم کو ایک نیا مستقبل دوں گی۔امریکی نائب صدر اور ڈیموکریٹک امیدوار نے کہا کہ اگر صدر منتخب ہوئی تو نیٹو اتحادیوں اور یوکرین کے ساتھ کھڑی ہوں گی۔ان کا کہنا تھا کہ وقت آ گیا ہے کہ غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کو عملی جامہ پہنایا جائے، میں ہمیشہ اسرائیل کے حق کے دفاع کے لیے کھڑی رہوں گی۔کملا ہیرس نے کہا کہ غزہ میں گزشتہ 10 مہینوں میں جو کچھ ہوا وہ تباہ کن اور دل دہلا دینے والا ہے، صدر بائیڈن اور میں جنگ کو ختم کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں تاکہ اسرائیل محفوظ ہو۔ان کا کہنا ہے کہ ہم کام کر رہے ہیں تاکہ یرغمالیوں کو رہا کیا جائیاور غزہ میں مصائب ختم ہوں، کام کررہے ہیں تاکہ فلسطینی عوام اپنے وقار، سلامتی، آزادی،خود ارادیت کے حق کا احساس کر سکیں، شمالی کوریا کے کم جونگ ان جیسے آمروں کا ساتھ نہیں دوں گی۔خطاب ک دوران کملاہیریس نے ٹرمپ پر آمروں کے ساتھ تعاون کرنے کا الزام بھی لگایا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ جانتی ہوں کہ جمہوریت اور آمریت کے درمیان مستقل جدوجہد میں میرا موقف کیا ہے اور امریکا کا مقام کہاں ہے۔