لاہور(این این آئی)جماعت اسلامی نے سپریم کورٹ میں مبارک ثانی کیس میں فتح اور عقیدہ ختم نبوتۖ کے تحفظ میں کامیابی پر ملک گیر یوم تشکر منانے کا اعلان کیا ہے۔امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے اپنے بیان میں کہا کہ مبارک ثانی کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں، نظرثانی فیصلہ کے بعد جو بحیثیت مجموعی قوم میں اضطراب موجود تھا اس کا خاتمہ ہوا، قوم کو مبارک ہو، سپریم کورٹ نے فیصلے سے قابل اعتراض پیراگراف حذف کر دیئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عقیدہ ختم نبوت ایمان کا لازمی جزو ہے، آئین پاکستان میں موجود شقوں میں کوئی چھیڑ چھاڑ قبول نہیں کریں گے۔حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ سید مودودی کو قادیانی مسئلے پر کتابچہ لکھنے پر فوجی عدالت نے سزائے موت سنائی تھی، جماعت اسلامی عقیدہ ختم نبوت کی محافظ اور نگہبان ہے۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...