سلامتی کونسل کے ارکان غزہ کا دورہ کریں، فلسطینی مندوب

0
82

اقوام متحدہ(این این آئی)اقوام متحدہ میں فلسطین کے مستقل مبصر ریاض منصور نے سلامتی کونسل کے رکن ممالک کے مندوبین سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ غزہ کا دورہ کریں تاکہ وہاں اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی اور تباہی کے پیمانے کا ذاتی طور پر مشاہدہ کر سکیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے مشرق وسطی کے تصفیے پر سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران کہا کہ فلسطینی صدر محمود عباس نے اپنے ارادے اور فلسطینی قیادت کے غزہ کے دورے کا ارادہ بیان کیا اور دنیا بھر کے رہنمائوں سے مطالبہ کیا کہ وہ ان کے ساتھ مل کر ان کے اقدام کی حمایت کریں۔ اقوام متحدہ میں فلسطین کے مستقل مبصر ریاض منصور نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں اسرائیل کی جانب سے کی جانے والی ہولناکی اور جنگ سے متاثر فلسطینی شہریوں کی زندگی کو اپنی آنکھوں سے دیکھیں اوراسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینی عوام کی نسل کشی اور جرائم کے خاتمے کے لئے کام کرے۔