ڈاکووں کے حملے میں شہید پولیس اہلکاروں کی شناخت ہوگئی

0
75

لیاقت پور(این این آئی) ماچھکہ میں ڈاکووں کے حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی شناخت ہوگئی۔ ڈاکووں کے حملے میں شہید ہونے والوں میں سے 4 پولیس اہلکاروں کا تعلق لیاقت پورسے ہے، شہید اہلکار محمد عمران چک نمبر 122 این پی تھانہ پکالاڑاں کا رہائشی ہے جبکہ شہید محمد ساجد چک نمبر 85 اے تھانہ تبسم شہید کا مکین ہے۔اسی طرح شہید اہلکار راجہ کنول چک نمبر 313/6 آر تھانہ تبسم شہید کا رہائشی ہے جبکہ شہید اہلکار محمد منیر بستی گلاب جناح کالونی تھانہ تبسم شہید کا رہائشی ہے۔محمد عمران کیمپ ٹو ماچھکہ، محمد ساجد، راجہ کنول ایلیٹ فورس جبکہ محمد منیر لانگری میں تعینات تھا۔اس کے علاوہ شہید ہونے والوں میں سے 3 اہلکاروں کا تعلق تحصیل خان پور سے ہے، شہید اجے رام چک نمبر 25 پی کا رہائشی ہے.شہید بیرم رام چاہ فضل والا ماڑی اللہ بچایا کا مکین ہے جبکہ شہید محمد احمد بستی بھٹیاں موضع کوٹ گھنیہ ڈاکخانہ چک 94 این پی کا رہائشی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب کے شہر رحیم یار خان کے کچے کے علاقے ماچھکہ میں ڈاکووں نے پولیس کی 2 گاڑیوں پر حملہ کر کے 12 پولیس اہلکاروں کو شہید اور 8 کو زخمی کر دیا تھا۔