وفاقی حکومت کایوٹیلٹی اسٹور ز کو بند کرنے کا فیصلہ

0
79

لاہور( این این آئی)وفاقی حکومت نے یوٹیلٹی اسٹور ز کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ نجی ٹی وی نے انتظامیہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ حکومت کی طرف سے دی گئی دو ہفتوں کی ڈیڈ لائن میں ہدایات دی گئی ہیں کہ یوٹیلٹی اسٹورز کو اشیائے خوردونوش سپلائی کرنے والی تمام کمپنیوں اور افراد سے لین دین کے تمام معاملات نمٹا ئے جائیں ۔ وفاقی حکومت کی طرف سے عام صارفین کے لئے یوٹیلٹی اسٹورز پر فروخت ہونے والی اشیائے خوردونوش پر سبسڈی پہلے ہی ختم کی جا چکی ہے اور صرف بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ صارفین کو پانچ اشیاء پر سبسڈی دی جارہی تھی تاہم اسے بھی گزشتہ روز واپس لے لیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر 11ہزار ملازمین کام کر رہے ہیں جن میں 6ہزار مستقل جبکہ باقی کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین ہیں جن میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔