لاہور(این این آئی)چیمپیئنز کپ کے لئے پانچ مینٹورز کی تقرری کے لئے سابق کپتان وقار یونس زمبابوے کے سابق کپتان ٹاٹینڈا تائبو سمیت 28 معروف کرکٹرز کی درخواستیں موصول ہو گئی ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ نیفرسٹ کلاس۔ون ڈے اورٹی ٹوئنٹی چیمپیئنز کپ کے مینٹورز کے لئے غیرملکی کرکٹرزاورکوچز سے درخواستیں طلب کررکھی ہیں۔ذرائع کے مطابق مینٹورز کے لئیجنوبی افریقہ اور زمبابوے سے بھی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔زمبابوے کے سابق کپتان ٹاٹینڈا تائبو نے بھی مینٹور بننے کے خواہشمند ہیں۔پاکستان سمیت دنیا بھر سے مجموعی طور پر 28 کھلاڑیوں اور کوچز نے درخواستیں جمع کروائی ہیں۔سابق کپتان وقار یونس بھی درخواستگزاروں میں شامل ہیں مینٹورز کے لئے درخواستیں جمع کرانے کی ڈیڈ لائن 22 اگست تھی۔ڈومیسٹک سیزن میں پی سی بی تینوں فارمیٹ میں چیمپیئنز کپ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔چیمپیئنز کپ میں 5 ٹیمیں ہوں گی جن کے دنیا کے نامور کرکٹرز مینٹورز ہوں گے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی ہدایات پر پاکستان ریلوے کی جدیدکاری کیلئے حنیف عباسی کی زیر صدارت...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم پاکستان کی واضح ہدایات کی روشنی میں پاکستان ریلوے کو جدید، منافع بخش، پائیدار اور عوام دوست ادارہ بنانے کے...
بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ ذاتی اور دیرینہ تعلق ہے،...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ...
سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی
ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی،نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا...
محسن نقوی کا لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر...
جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی کرنے پر کام...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی...