بیروت (این این آئی) لبنان میں سرگرم حزب اللہ ملیشیا کے سربراہ حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ اسرائیل پر حملہ منصوبے کے مطابق مکمل کیا گیا ہے تاہم مزید حملوں کا امکان بھی موجود ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے یہ بات اسرائیل پر کیے گئے حملوں کے کئی گھنٹے بعد کہی ۔حزب اللہ سربراہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل پر کیے گئے راکٹ اور ڈرون حملوں کے اثرات ونتائج کا جائزہ لیا جائے گا اور اس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ اسرائیل کے خلاف حملے جاری رکھنے کی مزید ضرورت ہے یا نہیں۔حسن نصراللہ نے خطاب میں کہا کہ حزب اللہ اپنے منصوبے کے مطابق اپنے حملے کے اہداف تک پہنچنے میں کامیاب رہی ہے۔انہوں نے اسرائیل کے اس دعوے کی تردید کی کہ اسرائیلی جیٹ طیاروں کے پیشگی حملوں نے حزب اللہ کے راکٹ حملوں کو ہونے سے پہلے ہی روک دیا۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...