ممبئی(این این آئی) اکشے کمار کی فلم ‘اسکائی فورس’ جو پہلے 2 اکتوبر 2024 کو ریلیز ہونے والی تھی، اب اسے جنوری 2025 تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ممکنہ طور پر 26 جنوری 2025 کو 76ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔’اسکائی فورس’ ایک حب الوطنی پر مبنی ایریل ایکشن فلم ہے جس میں اکشے کمار کے ساتھ سارہ علی خان، نمرات کور اور نئے اداکار ویر پاہریا شامل ہیں۔فلم کی ریلیز میں تاخیر کا سبب یہ ہے کہ اکشے کمار اپنی حالیہ فلموں اور ان کی کارکردگی کے بعد ایک وقفہ لینا چاہتے ہیں تاکہ ‘اسکائی فورس’ کی شوٹنگ میں پوری توانائی سے حصہ لے سکیں۔یاد رہے کہ تاخیر کی وجہ سے اکتوبر 2024 کے پہلے ہفتے میں کوئی بالی وڈ ریلیز نہیں ہوگی جس سے ہالی وڈ کی مشہور فلم ‘جوکر 2’ کو اکیلے ریلیز ہونے کا موقع ملے گا۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...