اسلام آباد(این این آئی)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) کا کہنا ہے کہ حضرت امام حسین رضی اللّٰہ عنہ کے چہلم کے موقع پر وزارتِ داخلہ کی ہدایت پر مبوائل سروسز معطل کی گئی ہیں۔پی ٹی اے کے مطابق سندھ میں کراچی، حیدر آباد، خیر پور، لاڑکانہ، سکھر، شکار پور میں موبائل فون اور ڈیٹا سروس بند ہے۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق موبائل فون و ڈیٹا سروسز بند کرنے کا فیصلہ امن و سیکیورٹی برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ شہدائے کربلاکا چہلم آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے، ملک کے مختلف چھوٹے بڑے شہروں میں چہلم کے جلوس نکالے جا رہے ہیں۔سندھ حکومت نے اس موقع پر چھوٹے بڑے شہروں میں موبائل فون اور ڈیٹاسروس بند کر دی ہے۔ ملک بھر کے دیگر حساس علاقوں میں بھی موبائل فون سروس بند رہنے کا امکان ہے۔امن و امان کی صورتِ حال کے پیشِ نظر سیکیورٹی کے سخت انتظامات اور جلوسوں کی فضائی نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...