اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے پبلک سیکٹر کی درآمدات کا 50 فیصد گوادر پورٹ کی طرف موڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے تصدیق کہ حکومت نے گوادر پورٹ کا مالی اعتبار سے کارآمد منصوبہ بنانے کے لیے مذکورہ فیصلہ کیا ہے۔مذکورہ فیصلہ وزیر اعظم کے دورہ چین کے بعد اعلیٰ سطح اجلاس میں لیا گیا جس کی صدارت وزیر اعظم شہباز شریف نے کی تھی۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال سمیت سیکرٹری ریلوے اور دیگر متعلقہ حکام ایم ایل ون کے کراچی حیدرآباد سیکشن کے لیے چینی پیشکش پر غور کریں گے، اس کے مالی استحکام اور کراچی ملتان سیکشن کی تکمیل کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے کابینہ کے سامنے آئندہ اجلاس میں پیش کریں گے۔بورڈ آف انویسٹمنٹ (بی او آئی) کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی ) کی ہدایات کے مطابق تنظیم کو نئی شکل دینے اور اس کے انسانی وسائل کو بہتر بنانے کے لیے ایک منصوبہ تیار کرے۔
مقبول خبریں
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا توسیع لینے سے انکار، رانا ثنا اللہ کے...
اسلام آباد (این این آئی)چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے رہنما مسلم لیگ (ن) رانا ثنا اللہ کے بیان کی تردید کرتے ہوئے ایکسٹینشن...
لاہور آؤ، ہم انتظار کریں گے،وفاقی وزرا کا علی امین گنڈا پور کے الٹی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان اور سفیران امیر مقام نے...
پی ٹی آئی بے اختیار لوگوں سے کیوں بات کرنا چاہتی ہے؟،مصدق ملک
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ تحریک انصاف والے بے اختیارلوگوں سے کیوں بات کرنا چاہتے ہیں؟ جی...
7 ستمبر’ پاک فضائیہ کے شاہینوں کی لازوال قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، وزیرداخلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں کی لازوال قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔یوم فضائیہ...
اسحق ڈار سے (ن) لیگ برطانیہ کے وفد کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور...
لندن (این این آئی) نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ پاکستان محمد اسحاق ڈار سے مسلم لیگ (ن )برطانیہ کے وفد کی پاکستان ہائی کمیشن...