اسلام آباد (این این آئی)ٹی 20 فارمیٹ کے سابق کپتان، قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی نے اپنے یہاں بیٹے کی ولادت کے بعد سوشل میڈیا پر پہلی تصویر اور پیغام شیئر کیا ہے۔شاہین آفریدی کی سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کی گئی نئی پوسٹ میں کرکٹر، اہلیہ اور نوزائیدہ ننھے مہمان کا ہاتھ دیکھا جا سکتا ہے۔شاہین آفریدی نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ اس لمحے نے سب کچھ بدل دیا، میرا دل اور زندگی اب اور بہتر ہو گئی ہے، 24 اگست کی تاریخ میرے لیے ہمیشہ اسپیشل رہے گی۔شاہین آفریدی نے لکھا کہ میں اپنی بیگم کا شکریہ ادا کرتا ہوں، وہ ہماری اس چھوٹی سی فیملی کا سپورٹ سسٹم ہیں، مبارکباد اور دعائیں کرنے پر سب کا شکریہ۔یاد رہے کہ شاہین آفریدی بیٹے کی پیدائش کے بعد گزشتہ رات کراچی چلے گئے تھے، شاہین آفریدی (کل) منگل کو اسلام آباد پاکستان ٹیم کو جوائن کریں گے۔قومی ٹیم کا (کل) منگل کو آپشنل ٹریننگ سیشن شیڈول ہے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...