راولپنڈی(این این آئی)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرنے کہاہے کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چینی پیپلز لبریشن آرمی گراؤنڈ فورسز کے کمانڈر جنرل لی چیاؤمنگ نے پیرکو جنرل ہیڈ کوارٹرز میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی، فوجی تربیت اور دو طرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تفصیلی بات چیت کی۔جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان آرمی اور چینی پیپلز لبریشن آرمی کے درمیان مضبوط تعلقات کو اجاگر کیا۔ آرمی چیف نے دو طرفہ فوجی تعاون کو دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کی علامت قرار دیا۔چینی کمانڈر نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔پاکستان آرمی کی بے مثال پیشہ ورانہ مہارت اور لگن کا اعتراف کیا۔سربراہ پاک فوج جنرل سید عاصم منیر نے چینی مہمان کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔جنرل ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر جنرل لی چیاؤمنگ نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی جبکہ پاک فوج کے ایک چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔
مقبول خبریں
کرم،مسلح افراد کی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ سے 39 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
کرم(این این آئی)خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 39 افراد جاں بحق ہوگئے۔نجی ٹی...
دریائے سندھ کنال معاملہ،بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت کو اہم تجویز دی ہے، شازیہ...
اسلام آباد(این این آئی)رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دریائے سندھ سے چھ نئی...
الیکشن کمیشن نے (ن) لیگ کے منحرف رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کو ڈی...
اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے منحرف رکن عادل خان بازئی...
جلاؤ گھیراؤ کیس،عمران خان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
راولپنڈی(این این آئی)راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 28 ستمبر کے جلاؤ گھیراؤ سے متعلق تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمہ نمبر 2831 میں...
وزیراعظم نے اعجاز حسین کو50 لاکھ روپے انعام، اعزازی شیلڈ بھی پیش کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم نے اعجاز حسین کی فرض شناسی کو سراہتے ہوئے ان کی ایمانداری کے اعتراف میں ان کے لیے 50 لاکھ...