راولپنڈی(این این آئی) تھانہ کہوٹہ کے علاقے آزاد پتن روڈ پر گراری پل کے قریب کوسٹر حادثے کی ابتدائی تحقیقات میں کوسٹر مالک، اڈہ منیجر و ڈرائیور کو قوانین پر عمل درآمد کرانے میں شامل سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی سمیت ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی حکام کی سنگین غفلت و لاپرواہی کا انکشاف ہوا ہے۔کہوٹہ پولیس نے کوسٹر مالک، نیو سپر کمشیر اڈہ کے مینجر سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔آزاد پتن روڈ پر راولپنڈی سے پلندری آزاد کشمیر جانے والی مسافر کوسٹر آزاد کشمیر باونڈری سے سات کلو میڑ کے فاصلے پر کہوٹہ کے علاقے میں گراری پل کے قریب گہری کھائی میں جا گری تھی جس میں بچوں اور خواتین سمیت 26 مسافر سوار تھے۔تھانہ کہوٹہ میں اے ایس آئی شکیل لال کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا جس میں تیز رفتاری و غفلت سے ڈرائیونگ کرنے سمیت اعانت جرم اور جان و مال کو نقصان کی دفعات 427، 109، 279 اور 332 ت پ شامل کی گئی ہیں۔ مقدمے میں کوسٹر کے مالک، اڈہ منیجر و دیگر کو بھی 109 کے تحت نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمے میں اے ایس آئی شکیل لال کی جانب سے تحریر کیا گیا ہے پکٹ ڈیوٹی کے لیے جا رہا تھا کہ مسافر کوسٹر کو دیکھا جو آزاد پتن روڈ پر گراری پل کے قریب پہنچی تو تیز رفتاری سے موڑ کاٹتے ہوئے پل سے نیچے گہرائی میں جا گری۔ حادثے میں ڈرائیور ارفاق احمد سمیت 23 مسافر موقع پر اور تین اسپتال منتقل کرنے یا اسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔جانچ پڑتال کی گئی تو پتہ چلا کہ مسافر کوسٹر نیو سپر کمشیر اڈہ بالمقابل عادل ہوٹل پیر ودھائی راولپنڈی سے پلندری تتری نوٹ آزاد کشمیر کے روٹ پر چلتی ہے۔ محمد سفیر احمد نامی شخص کوسٹر کا مالک ہے جو تتری نوٹ آزاد کشمیر کا رہائشی ہے۔اتوار کی صبع کوسٹر کو نیو سپر کشمیر اڈے کے مینیجر عبد القدوس نے واچر جاری کرکے اڈے سے روانہ کیا، نیو سپر کمشںر اڈے کے مینیجر نے مسافر کوسٹر کو بغیر متعلقہ روٹ اور تصدیق کے روانہ کیا۔مزید جانچ پڑتال کرنے پر معلوم ہوا کہ کوسٹر کے مالک کے پاس نہ تو کوسٹر کا روٹ پرمٹ تھا اور نہ ہی فٹنس سرٹیفکیٹ بلکہ کوسٹر کا فٹنس ٹیسٹ کلیئر ہی نہیں تھا۔ کوسٹر مالک محمد سفیر اور اڈہ مینیجر عبد القدوس نے کوسٹر بغیر روٹ پرمٹ، بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ لانگ روٹ پر ڈرائیور کے حوالے کی اور کوسٹر مالک، اڈہ مینیجر اور ڈرائیور کی مبینہ غفلت و لاپرواہی کے باعث 26 قیمتی جانوں کا جانی و مالی نقصان ہوا۔ادھر اس حوالے سے رابطہ کرنے پر ڈی ایس پی کہوٹہ طاہر سکندر کا کہنا تھا کہ مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، تفتیش میں تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھا جائے گا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...