اسلام آباد (این این آئی)عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں اضافہ کر تے ہوئے آؤٹ لک مستحکم سے مثبت کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ سی اے اے 3 سے سی اے اے 2 کر دی۔موڈیز نے بتایا کہ پاکستان کے معاشی حالات میں بہتری سے کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری آئی، پاکستان کا ڈیفالٹ رسک سی ڈبل اے ٹو کی درجہ بندی کے مطابق کم ہوگیا ہے،اس کے ساتھ ساتھ حکومت پاکستان کا آؤٹ لک مستحکم سے مثبت میں تبدیل ہو گیا ہے۔ریٹنگ ایجنسی نے کہا کہ اسے توقع ہے کہ مالیاتی فنڈ اگلے چند ہفتوں میں ای ایف ایف کی منظوری دے دے گا، یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ ملک کے غیر ملکی ذخائر جون 2023 سے دگنا ہو چکے ہیں، تاہم وہ اب بھی ملک کی بیرونی مالیاتی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے درکار حد سے نیچے ہیں،جہاں تک آؤٹ لک کا تعلق ہے، ایجنسی نے کہا کہ یہ مثبت آؤٹ لک بیلنس کے خطرات کو بہتر کردیتا ہے۔انہوںنے کہاکہ یہ اس امکان کو واضح کرتا ہے کہ حکومت اپنی حکومتی لیکویڈیٹی اور بیرونی کمزوری کے خطرات کو مزید کم کرنے کے قابل ہے اور آئی ایم ایف پروگرام کے تعاون سے اس وقت ہماری توقع سے بہتر مالیاتی پوزیشن حاصل کر سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مستقل اصلاحات پر عمل درآمد، بشمول ریونیو بڑھانے کے اقدامات، حکومتی ریونیو بیس کو بڑھا سکتے ہیں اور پاکستان کے قرضوں کی افورڈیبیلیٹی کو بہتر بنا سکتے ہیں تاہم انہوں نے متنبہ کیا کہ اصلاحات کے نفاذ کو برقرار رکھنے کے لیے حکومت کی اہلیت کے ارد گرد ایک غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔انہوںنے کہا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے مجموعی طور پر پاکستان میں 15 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا وعدہ کیا ہے جو کہ اگر پورا ہو گیا تو پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ ہو گا۔انہوںنے کہاکہ اگر ملک کی لیکویڈیٹی اور بیرونی خطرات میں کمی واقع ہوئی تو ریٹنگ کو اپ گریڈ کیا جائے گا، جو کہ آئی ایم ایف کے جائزوں کو بروقت مکمل کرنے کے ریکارڈ سے آئے گا جو حکومت کی اصلاحات کے نفاذ کو برقرار رکھنے کی صلاحیت کی نشاندہی کرتا ہے تاہم انہوں نے متنبہ کی کہ اگر بیرونی رسک میں اضافہ ہوتا ہے تو درجہ بندی میں کمی کی جائے گی۔
مقبول خبریں
ماڈل حمیرا اصغر کی موت 8 ماہ قبل ہوئی، پوسٹ مارٹم رپورٹ
کراچی (این این آئی)کراچی کے علاقے ڈیفنس کے ایک فلیٹ سے ملی ماڈل حمیرا اصغر کی لاش کے پوسٹ مارٹم نے سنسنی خیز انکشاف...
اسٹار کڈز کو دباؤ کا سامنا ہے،اداکارہ کاجول
ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کی کامیاب اداکارہ کاجول کا کہنا ہے کہ ابراہیم علی خان اور دیگر اسٹار کڈز کو اسکرین پر خود...
یوٹیوب کی نئی پالیسی، پاکستانی یوٹیوبرز کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
نیویارک (این این آئی)یوٹیوب کی نئی مونیٹائزیشن پالیسی کے تحت غیر مستند اور اے آئی سے بنے مواد پر مونیٹائزیشن خطرے میں پڑگئی۔یوٹیوب نے...
وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا اسعد محمود کی ملاقات، ملک میں حالیہ معاشی استحکام...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر اور جمیعت علماء اسلام (ف)کے سینئر رہنما مولانا اسعد محمود نے...
وفاقی وزیرِ خزانہ کی پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات میں پالیسی سازی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفدنے سی ای او احسن ملک اور نامزد سی...