پیرالمپکس میں تاریخ رقم’ذکیہ خدادادی کانسی کا تمغہ جیتنے والی پہلی افغان پناہ گزین ایتھلیٹ بن گئیں

0
72

پیرس (این این آئی)افغانستان کی ایتھلیٹ ذکیہ خدادادی نے پیرس پیرالمپکس میں تاریخ رقم کردی۔افغانستان کی ذکیہ خدادادی پیرس پیرالمپکس میں کانسی کا تمغہ جیتنے والی پہلی افغان پناہ گزین ایتھلیٹ بن گئی ہیں۔تائیکوانڈو کی 47 کلو کیٹیگری میں ان کی حریف برانز میڈل مقابلے سے دستبردار ہوگئیں، ذکیہ نے میڈل افغان خواتین اور پناہ گزین افغانیوں کے نام کردیا اور ملک میں امن قائم ہونے کی امید ظاہر کی۔واضح رہے کہ ذکیہ دائیں بازو نہ ہونے کے باوجود کھیلوں میں حصہ لیتی رہیں اور تمغہ جیت کر اپنا مقصد حاصل کیا۔پیرالمپکس میں 168 ممالک شریک ہیں، گزشتہ روز مختلف ممالک کے دستوں نے افتتاحی تقریب میں مارچ پاسٹ کیا جب کہ پرفارمرز نے اپنی کارکردگی سے شائقین کو محفوظ کیا۔ اس موقع پر شاندار آتشبازی سے آسمان بھی جگمگا اٹھا۔8 ستمبر تک جاری رہنے والے ان مقابلوں میں 169 ممالک کے 4400 ایتھیلیٹس ایکشن میں نظر آئیں گے اور 22 کھیلوں کی 200 سے زائد کٹیگریز میں حصہ لیں گے۔