اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیرِ داخلہ نے پاکستان انجینئرنگ کونسل کے 18 اگست کے انتخابات میں نادرا بائیو میٹرک سسٹم اور پی ای سی ڈیٹا بیس کی 4 گھنٹے بندش پر نوٹس لے لیا۔الیکشن میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے لیے ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ راجہ رفعت مختار کو انکوائری افسر مقرر کیا گیا ہے۔پی ای سی کے ذرائع کے مطابق انکوائری افسر متعلقہ بیضابطگیوں کی تحقیقات کر کے حقائق سامنے لائیں گے، انکوائری کمیٹی ایک ہفتے بعد باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دے گی۔دوسری جانب وفاقی وزیر احسن اقبال نے ووٹنگ کاسٹ نہ ہونے پر تحریری شکایت دائر کر دی، نادرا سسٹم ڈاؤن ہونے سے وہ بھی ووٹ نہیں ڈال سکے تھے۔احسن اقبال پیکو روڈ نادرا آفس پولنگ اسٹیشن پر 3 گھنٹے انتظار کے بعد ووٹ ڈالے بغیر چلے گئے تھے۔احسن اقبال کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ انجنیئرز کی بہت بڑی تعداد سسٹم فیل ہونے پر ووٹ ڈالنے سے محروم رہی، انتظامیہ نے بغیر بائیو میٹرک تصدیق ووٹ ڈالنے کی اجازت دی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ شفاف تحقیقات سے واضح ہو جائے گا کہاں کہاں ووٹ کا غلط استعمال ہوا۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...