اسلام آباد(این این آئی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو اگست 2024کے لیے ماہانہ ٹیکس وصولی کا ہدف حاصل کرنے کے لیے 116 ارب روپے سے زائد کے ریونیو شارٹ فال کا سامنا ہے۔ صرف ایک ماہ میں اس بڑے شارٹ فال سے ا?نے والے مہینوں میں منی بجٹ کی نقاب کشائی کے ذریعے اضافی ٹیکس کے اقدامات کرنے کے لیے آئی ایم ایف پر دباو بڑھنے کے سنگین خطرات لاحق ہیں۔مجموعی مالیاتی فریم ورک بشمول اخراجات کو کم کرنا، خاص طور پر پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کی شکل میں ترقیاتی اخراجات اور ٹیکس کے اضافی اقدامات کرنا ا?ئی ایم ایف کے مین ایجنڈے میں بیرونی فنانسنگ کی ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ شامل ہو سکتا ہے۔ اگست 2024 کے لیے مقررہ ہدف 898 ارب روپے کے مقابلے جمعہ کی شام تک ایف بی ا?ر کی عارضی وصولی 782 ارب روپے رہی۔اعلیٰ ذرائع نے تصدیق کی کہ ہم توقع کر رہے ہیں کہ مزید چند ارب اکٹھے ہوں گے اور اگست 2024 تک یہ مجموعہ زیادہ سے زیادہ 794 ارب روپے تک پہنچ سکتا ہے۔چیئرمین ایف بی آر اور دیگر حکام سے رابطے کی بھرپور کوشش کی گئی لیکن اس خبر کو فائل کرنے تک کسی نے جواب دینے کو ترجیح نہیں دی۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...