واشنگٹن(این این آئی) سینئر ججز پر مشتمل اعلیٰ سطح کے وفد نے واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کا دورہ کیا۔امریکہ میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر جج جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی وفد کا استقبال کیا۔وفد میں لاہور، سندھ، پشاور اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے معزز ججز صاحبان ، ضلعی عدلیہ کے ججز اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل شامل تھے۔ مسز مارٹینا پولاسک ، سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل سنٹر برائے تنازعات سرمایہ کاری ورلڈ بنک ، زمرک خان اور امریکی محکمہ تجارت کے کمرشل لا ڈویلپمنٹ پروگرام کے دیگر ممبران بھی وفد کے ہمراہ تھے۔یہ اعلیٰ وفد اس وقت امریکہ کے دورے پر ہے جس کے دوران وہ اپنے ہم منصبوں سے ملاقات کر رہا ہے تاکہ ملکی اور سرحد پار تنازعات کے تصفیے کے ماحول کو مضبوط بنانے، معاہدوں کے نفاذ کو بہتر بنانے، عدالتوں میں زیر التوا کیسز کی تعداد کو کم کرنے اور انصاف تک موثر رسائی کو یقینی بنانے کے لیے علم اور مہارت کا تبادلہ خیال کیا جا سکے۔جسٹس شاہد وحید نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ یہ امید اور خواب کا سفر ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی قانونی برادری ملک میں ایک موثر نظام انصاف کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔مسز مارٹینا پولسیک نے اپنے ریمارکس میں اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان کے سینئر ججز اور قانونی برادری کے اراکین کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان قانون کے شعبے میں معلومات کے تبادلے اور مضبوط تعلقات کو فروغ دے گا۔علاوہ ازیں سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ بھی امریکہ روانہ ہونگے جہاں وہ لیگل سیمینار میں شرکت کرینگے۔ ان کی 12 ستمبر کو واپسی ہوگی اور 16 ستمبر سے جوڈیشل ورک کا آغاز کریں گے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...