لاہور(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات کا حامی نہیں ہو ں ۔ انہو ں نے کہا کہ عمران معافی مانگ کر سیاسی دھارے کا حصہ بن سکتے ہیں،محمودخان اچکزئی کے ذریعے پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ میں ایسی کسی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں، میں پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حق میں نہیں ہوں ۔ نواز شریف کی زیر صدارت پاکستان مسلم لیگ(ن)کی اعلی قیادت کا اہم مشاورتی اجلاس پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹان میں ہوا۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے واضح طور پر کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کا حامی نہیں ہوں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے بالواسطہ بات چیت کیلئے مسلم لیگ ن محمود خان اچکزئی سے رابطے میں ہے اور ن لیگ نے اچکزئی کے توسط سے پی ٹی آئی کو براہِ راست پس پردہ مذاکرات کی پیشکش کی ہے۔ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کو پارٹی قیادت نے محمود اچکزئی سے بات کرنے کا ٹاسک دیا ہے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...