نئی دہلی(این این آئی) بھارت نے پاکستان کے ساتھ بلا تعطل بات چیت کے دور کے خاتمے کا اعلان کر دیا۔غیرملکی میڈیاکے مطابق پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے آئندہ اجلاس میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو باضابطہ مدعو کیا تو ایک دن بعد ہندوستان کے وزیر خارجہ نے یہ اعلان کیاکہ پاکستان کے ساتھ بلا تعطل مذاکرات کا دور ختم ہو چکا ہے،آپ جو کچھ کرتے ہیں اس کے نتائج تو برآمد ہوں گے۔ دہلی میں ایک کتاب کی رونمائی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر کہاکہ اب سوال یہ ہے کہ ہم پاکستان کیساتھ کس قسم کے تعلقات استوار کر سکتے ہیں،کیا ہندوستان چیزوں کی موجودہ رفتار سے جاری رکھنے پر راضی ہے؟ شاید ہاں شاید نہیں، میں بس یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ہم سوئے ہوئے نہیں ہیں، چاہے معاملات منفی سمت میں جائیں یا پھر مثبت سمت میں، بھارت جواب دے گا۔مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے کہاکہ جموں و کشمیر کا مسئلہ اب آرٹیکل تھری سیونٹی نے ختم کر دیا ہے۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...