صدر مملکت کا سعودی شہزادی لطیفہ بنت عبدالعزیز السعود کے انتقال پر اظہارِ افسوس

0
56

اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے سعودی شہزادی لطیفہ بنت عبدالعزیز السعود کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارِ کیا ہے۔ بدھ کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز ، شاہی خاندان اور سعودی عوام سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ صدر نے شہزادی لطیفہ بنت عبدالعزیز السعود کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے شہزادی لطیفہ کیلئے دعائے مغفرت اور ورثاء کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ شہزادی لطیفہ شاہ عبدالعزیز کی صاحبزادی تھیں۔