اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ مشکل حالات میں جان جوکھوں میں ڈال کر انسانی جانیں بچانا بہادری ہے، اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر سیلابی ریلے میں پھنسے لوگوں کو بچانے والے ایکسکویٹر ڈرائیور محب اللہ پر پوری قوم کو فخر ہے۔بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ان خیالات کا اظہار بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ میں سیلابی ریلے میں پھنسے لوگوں کو بچانے والے ایکسکویٹر ڈرائیور محب اللہ سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے محب اللہ کو 25 لاکھ روپے انعام دیا اور ان کیبچوں کے لئے مفت تعلیم اور دیگر سہولیات کا بھی اعلان کیا۔انہوں نے وزیراعظم ہائوس آمد پر محب اللہ کو خوش آمدید کہا ۔ وزیرِ اعظم نے محب اللہ کے انسانی جانوں کو بچانے کے جذبے کو سراہا۔ ملاقات میں وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیرِ تجارت جام کمال خان، وزیرِ مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ، چیئر مین وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان، وزیرِ اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے ماحولیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم اور متعلقہ اعلی ٰحکام موجود تھے۔وزیراعظم نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم کو آپ پر فخر ہے۔ آپ کے انسانیت سے محبت کے جذبے کی دل سے قدر کرتا ہوں۔ وزیراعظم نے کہاکہ آپ قوم کے ہیرو ہیں، آپ نے ہمت سے کام لے کر قیمتی انسانی جانیں بچائیں،ایسے مشکل حالات میں اپنی جان جوکھوں میں ڈال کر انسانی جانوں کو بچانا بہادری کا کام ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے فوری...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے فوری عملی اقدامات...
امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس کا فریق بننے سے انکار، حکومت سے جواب...
اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس میں عدالتی معاونت اور فریق بننے سے انکار کر دیا۔ اسلام آباد ہائی...
نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے’ مریم نواز
لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے۔
پارلیمانی نظام...
بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا، پالیسیوں پر نظرثانی کرے’ اسحاق...
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا،...
پاکستانی پارلیمنٹ ہمارے جمہوری نظام کی اساس ہے،وزیراعظم
اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹرینزم کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن...