اسلام آباد (این این آئی)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے مؤخر ادائیگیوں پر ادھار تیل کی سہولت پر بات کررہے ہیں۔صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ سعودیہ کیساتھ باہمی معاہدوں کے تحت پراجیکٹس سرمایہ کاری پر بھی بات ہورہی ہے۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ بیرونی فنانسنگ پر بات چیت جلد فائنل ہو جائے گی، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ سے قرض پروگرام کی منظوری کیلئے بات آگے بڑھ رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ سے منظوری کیلئے ایڈوانس اسٹیج پر ہیں، جلد منظوری ہو گی۔وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ دوست ممالک کے علاوہ بھی کمرشل اداروں سے لینڈنگ پر بات چیت کر رہے ہیں، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ سے قرض منظوری کیلئے ابھی حتمی تاریخ نہیں دی جا سکتی۔انہوں نے مزید کہا کہ رواں ماہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ سے قرض پروگرام کی منظوری ہو جائے گی۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...