امریکی صدربائیڈن کرونا کی تمام علامات سے صحت یاب ہوگئے

0
266

واشنگٹن(این این آئی) وائٹ ہائوس کے ڈاکٹر نے تصدیق کی ہے کہ صدر جو بائیڈن کرونا کی تقریبا تمام علامات سے صحت یاب ہو چکے ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اپنی روزمرہ کی ورزشیں دوبارہ شروع کرنے کے قابل ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق بائیڈن نے کہا کہ میں اپنے بہترین ساتھی کارکن کے ساتھ کچھ کال کر رہا ہوں۔صدر کا کتا اس کے ساتھ والے صوفے پر لیٹا نظر آیا، جب بائیڈن فون پر بات کر رہے تھے۔ اس وقت صدر کی گود میں کچھ فائلیں بھی موجود تھیں۔امریکی صدر کی صحت کی صورتحال کی رپورٹ کے مطابق وہ کرونا وائرس کے علاج کے حوالے سے بہتر جواب دے رہے ہیں جس کا انہوں نے چند روز قبل اعلان کیا تھا اور تقریبا تمام علامات ختم ہو چکی ہیں کیونکہ وہ سانس کی تکلیف میں مبتلا نہیں ہیں۔ ناک بند ہونے کے بعد کی کچھ علامات اور آواز میں ہلکی کھردری موجود ہے۔بائیڈن کے ڈاکٹر نے تصدیق کی کہ صدر کی نبض، بلڈ پریشر، جسمانی درجہ حرارت اور سانس کی شرح کی پیمائش سب مکمل طور پر نارمل ہیں۔