راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ 6 ستمبر کا دن تاریخ میں یومِ دفاعِ وطن کے نام سے نمایاں حیثیت رکھتا ہے، آج کے دن افواج نے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملائے تھے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جنگِ ستمبر کے موقع پر قومی یک جہتی کا جذبہ ہمارے لیے سرمایہ افتخار ہے۔ان کا کہنا ہے کہ قومی اتحاد و یک جہتی کے جذبے سے سر شار افواج سرحدوں کا تحفظ کر رہی ہیں، معرکہ ستمبر میں افواج کا جرأت و بہادری کا مظاہر ہ آئندہ نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔آرمی چیف نے کہا کہ شہداء ہمارے لیے مقدم ہیں، شہداء اور ان کے اہلِ خانہ کی حرمت و حفاظت کی ذمے داری بطریقِ احسن انجام دینا جانتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایمان، تقویٰ اور جہادِ فی سبیل اللّٰہ دشمنوں سے نمٹنے کے لیے ہمارا بڑا ہتھیار ہیں، دہشت گردی کے عفریت کو بہادری اور جواں مردی سے افواج نے قابو کیا۔آرمی چیف جنرل عاصم منیرنے کہا کہ فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوشوں سے آج پاکستان محفوظ ہے، ڈیجیٹل دہشت گردی اور ففتھ جنریشن جنگ نئے چیلنجز کے طور پر سامنے آ رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا ہے کہ روایتی دہشت گردی کے برعکس ڈیجیٹل دہشت گردی زیادہ خطرناک اور پیچیدہ ہے، ملک دشمن عناصر، غیر ملکی اداروں کے اشتراک نے ڈیجیٹل دہشت گردی کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے یہ بھی کہا ہے کہ وطن کی سلامتی اور خوش حالی کے عزم کے ساتھ عہد کریں کہ ہم متحد رہیں گے، عہد کریں کہ اختلافات بھلا کر مثالی یک جہتی اور ہم آہنگی کا مظاہرہ کریں گے، جب تک ہم متحد رہیں گے، دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتی۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...