راولپنڈی(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاء اللہ تارڑ جمعہ کو یوم دفاع پاکستان کے موقع پر کیپٹن احمد بدر شہید کے گھر گئے اور شہید کے والد کرنل ریٹائرڈ بدر الدین اور دیگر لواحقین سے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے اس موقع پر کیپٹن احمد بدر شہید کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ اہل خانہ سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کیپٹن احمد بدر شہید ہمارا فخر ہے، قوم ان کی قربانی کبھی نہیں بھولے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جاتیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ شہید کے والد نے ایک عظیم اور باہمت باپ ہونے کا ثبوت دیا، اپنے بیٹے کی شہادت پر جس جذبے کا اظہار کیا، پوری قوم کو اس پر فخر ہے۔ ملک کے لئے ایسا جذبہ پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم اپنے گھروں میں محفوظ ہیں تو یہ احمد بدر شہید جیسے شہداء کی قربانیوں کی وجہ سے ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت اور پاک فوج فتنہ الخوارج کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں، فتنہ الخوارج کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 27 رمضان المبارک کو اس ملک کا معرض وجود میں آنا اس بات کی دلیل ہے کہ یہ ملک پاکستان تاقیامت قائم رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ میں اسلام کے نام پر دو ہجرتیں ہوئیں، ایک ہجرت مدینہ اور ایک ہجرت 1947ء میں پاکستان کیلئے ہوئی، یہ ملک عظیم قربانیوں سے حاصل ہوا۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کا ہم پر قرض ہے، اللہ تعالیٰ کیپٹن احمد بدر شہید کے طفیل ہمیں بھی توفیق دے کہ ہم اس ملک کی خدمت کر سکیں۔ شہید احمد بدر کے والدین کو سلام پیش کرتے ہیں۔ اس موقع پر کیپٹن احمد بدر شہید کے والد کرنل ریٹائرڈ بدر الدین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں ایک شہید کا والد ہوں، جس دلیری اور جرات سے میرے بیٹے نے شہادت کو گلے لگایا اس سے میرا سر فخر سے بلند ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ شہادت سے قبل میرے بیٹے کو اس کے ساتھی نے کہا کہ دشمن بالکل سامنے ہے پیچھے ہٹ جائیں، بیٹے نے کہا کہ اگر میں پیچھے ہٹ گیا تو قوم اور فوج کو کیا جواب دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم نے میرے بیٹے کی شہادت پر جن جذبات کا اظہار کیا اس پر پورے ملک کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔ قبل ازیں وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ جمعہ کو راولپنڈی میں واقع کیپٹن احمد بدر شہید کے گھر پہنچے تو کیپٹن احمد بدر شہید کے والد کرنل ریٹائرڈ بدر الدین اور دیگر لواحقین سے ملاقات کی اور انہیں گلے لگایا اور شہید کیپٹن احمد بدر کو خراج عقیدت پیش کیا۔
مقبول خبریں
(ن) سے اتحاد محبت کا نہیں مجبوری کا ہے،پیپلز پارٹی مائنس ہو جائے تو...
لاہور( این این آئی)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) سے ہمارا اتحاد محبت کا نہیں مجبوری...
فاسٹ بولر محمد عباس نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں عمران خان کا ریکارڈ برابر...
لاہور(این این آئی)پاکستانی فاسٹ بولر محمد عباس نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں سابق کپتان عمران خان کا ریکارڈ برابر کردیا۔ محمد عباس فرسٹ کلاس...
بھارت کو شکست دیکر ٹیسٹ سیریز کا فاتحانہ آغاز کرینگے’ ٹراوس ہیڈ
پرتھ(این این آئی) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز ٹراوس ہیڈ نے کہا ہے کہ مہمان بھارتی ٹیم کو پہلے...
فردوس جمال کے بیٹے کی یوٹیوبرز کو آخری وارننگ
لاہور(این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار فردوس جمال کے بیٹے بازل فردوس نے یوٹیوبرز کو خبردار کر دیا۔فردوس جمال آج کل اپنی...
سید نور کے چٹکلوں نے پروگرام کو چار چاند لگا دیئے
لاہور(این این آئی)پاکستان کے معروف ہدایت کار سید نور نے اعتراف کیا ہے کہ ماضی میں اداکار جاوید شیخ، شان شاہد اور میرا گرل...