اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ تحریک انصاف والے بے اختیارلوگوں سے کیوں بات کرنا چاہتے ہیں؟ جی ایچ کیو پر حملہ کرنے والے کہہ رہے ہیں ہمارے لوگوں کوچھوڑدو۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا کہ مجھے تحریک انصاف کی مذاکرات کی بات سنجیدہ نہیں لگتی۔انہوںنے کہاکہ نومئی کی سازش تیار کی گئی، نو مئی کے حوالے سے تحقیقات جاری ہے، جی ایچ کیو پر حملہ کرنے والے کہہ رہے ہیں ہمارے لوگوں کوچھوڑدو۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے نام پر یہ این آر او مانگ رہے ہیں۔وفاقی وزیرنے کہاکہ تحریک انصاف والے22اگست کو پانچ کنال کے پلاٹ پر جلسہ کرنے جا رہے تھے، جو پانچ کنال کا پلاٹ نہیں بھر سکے وہ اتنا بڑا جلسہ کیسے کریں گے۔
مقبول خبریں
نان فائلرز پر سخت وار: بینکوں سے کیش نکالنے پر ودہولڈنگ ٹیکس دوگنا کرنے...
اسلام آباد(این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بینکوں سے کیش نکالنے پر نان فائلرز یعنی وہ افراد جو انکم ٹیکس...
وزیراعظم امن و امان سے متعلق خصوصی جرگے میں شرکت کیلئے کوئٹہ پہنچ گئے
کوئٹہ (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف بلوچستان میں امن و امان سے متعلق اہم جرگے میں شرکت کیلئے ایک روزہ دورے پر...
بھارت میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے واقعات پرپاکستان کا شدید اظہار تشویش
اسلام آباد(این این آئی) ترجمان دفتر خارجہ نے بھارت میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے...
محسن نقوی کا دورہ فیض آباد انٹر چینج، ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کی...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے فیض آباد انٹرچینج کا دورہ کیا اور ٹریفک کے بہاؤ کا تفصیلی جائزہ لیتے...
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کی اجازت دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں...
اسلام آباد(این این آئی) فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کی اجازت دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔سابق چیف جسٹس جواد...