7 ستمبر’ پاک فضائیہ کے شاہینوں کی لازوال قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، وزیرداخلہ

0
67

اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں کی لازوال قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔یوم فضائیہ کی مناسبت سے اپنے خصوصی پیغام میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ وطنِ عزیز کی فضائی حدود کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار پاک فضائیہ کے شاہینوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ پاک فضائیہ نے کم وسائل کے باوجود جنگ ستمبر میں دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے شاہینوں نے 1965ء کی جنگ میں فضاؤں میں مکمل حکمرانی قائم کی۔ ایم ایم عالم نے ایک منٹ کے اندر دشمن کے 5 طیارے تباہ کر کے تاریخ رقم کی۔ 7ستمبر کو پا ک فضائیہ کے شاہینوں نے مکار دشمن کی فضائی طاقت کا غرور ملیامیٹ کر دیا۔ پاکستان کے شاہینوں نے جر?ت، شجاعت اور بہادری کی انمٹ داستانیں رقم کیں۔محسن نقوی نے کہا کہ 7ستمبر 1965ء کا دن پاک فضائیہ کی تاریخ کاسنہری باب ہے۔ پاک فضائیہ کے شاہینوں کی بے مثال خدمات و لازوال قربانیوں کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔ پاک فضائیہ کے شہدا کی بہادری اور جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں۔ دشمن کے حملے کو ناکام بنانے میں پاک فضائیہ کا کردار تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔