اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 3 امپائروں کو توسیع دینے کے لیے آئینی ترمیم کرنی پڑ رہی ہے جس کا مقصد فراڈ الیکشن کو تحفظ دینا ہے ،وفاقی حکومت نمبرز پورے کررہی ہے اور وہ آئینی ترامیم لاکر ہی رہے گی۔بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عدلیہ سے متعلق مجوزہ آئینی ترمیم پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ آئینی ترمیم اس لیے ہورہی ہے کہ انہوں نے 4 امپائرز کو ساتھ ملاکر کھیلا اور پھر بھی ہار گئے۔انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم تین امپائروں کو توسیع دینے کے لیے کرنی پڑ رہی ہے، ان میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اور چیف الیکشن کمشنر شامل ہیں جبکہ توسیع اس لیے دینے کی کوشش ہو رہی ہے تاکہ فراڈ الیکشن کو تحفظ دے سکیں۔صحافی نے سوال کیا کہ آئینی ترمیم والا معاملہ تو اب ریورس ہوگیا ہے جس پر عمران خان نے جواب دیا کہ حکومت نمبرز پورے کررہی ہے، انہوں نے ترمیم لانی ہی لانی ہے۔صحافی نے پوچھا کہ مولانا فضل الرحمن کے کردار کو کیسے دیکھتے ہیں جس پر بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ کچھ کہہ نہیں سکتا۔صحافی نے پھر پوچھا کیا آپ مولانا کے بارے میں کلیئر نہیں ہیں؟ انہوں نے جواب میں کہا کہ جمہوریت کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو متحد ہونا پڑے گا، مولانا اگر جمہوریت کے لیے ساتھ کھڑے ہیں تو یہ اچھی بات ہے۔بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ انہیں ڈر ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائر عیسیٰ راستے سے ہٹ گئے تو 9 مئی اور فراڈ الیکشن کی تحقیقات کھل جائیں گی، 9 مئی کو ہماری پارٹی ختم کرنے کی کوشش کی گئی۔انہوں نے کہا کہ آئین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے الیکشن کو تاخیر کا شکار کیا گیا تاکہ پی ٹی آئی کو کرش کیا جاسکے، مجھ پر 140 کیسز 9مئی سے پہلے ہو چکے تھے، مجھ پر دو قاتلانہ حملے بھی ہو چکے تھے۔انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی ختم نہیں ہو رہی تھی اسی لیے 9مئی کیا گیا، قاضی فائز عیسیٰ ایک سال سے 9مئی کی جوڈیشل انکوائری نہیں ہونے دے رہے، انہیں ڈر ہے کہ نیا چیف جسٹس آئے تو 9مئی کی تحقیقات کروائیں گے۔عمران خان نے کہا کہ 9مئی جس نے کروایا وہی اس کا اصل ذمہ دار ہے، لاہور سے نکلتے ہوئے کہا تھا کہ وارنٹ دکھائیں اور گرفتار کر لیں، مجھے گرفتار کر کے گھسیٹ کر لے جانے کا مقصد لوگوں کو اشتعال دلانا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہر جگہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج غائب کر دی گئی، اسلام آباد ہائی کورٹ سے اغوا کی فوٹیج بھی چوری ہو گئی، نئے چیف جسٹس کے سامنے جب 9مئی کی پٹیشن لگے گی تو اصلیت سامنے آجائے گی۔انہوںنے کہاکہ پارٹی کو کرش کرنے کے بعد 8 فروری کا الیکشن کروایا گیا اور 8 فروری کو جو انقلاب آیا وہ ان کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا، پی ٹی آئی بغیر لڑے ہی جیت گئی، حالانکہ نواز شریف نے تو فتح کی تقریر تیار کر رکھی تھی اور یاسمین راشد جیل میں ہوتے ہوئے بھی جیت چکی تھیں، نواز شریف کو 74 ہزار ووٹ ڈلوائے گئے، 8 ماہ گزر چکے ہیں الیکشن ٹریبیونل کیوں کام نہیں کر رہے۔بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ تین چیف جسٹس نے حمود الرحمن کمیشن رپورٹ بنائی تھی، حمود الرحمن کمیشن رپورٹ کہتی ہے کہ یحیی خان نے اپنی طاقت بچانے کے لیے جمہوریت کا جنازہ نکالا ، اپنی طاقت بچانے کے لیے ملک کو آج دوبارہ اس نہج پر لایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ قانون کی بالادستی کو ختم کیا جا رہا ہے، قانون کی بالادستی کے بغیر سرمایہ کاری نہیں آسکتی کیوں کہ آپس میں جڑے ہوئے ہیں، اسی طرح سیاسی استحکام کے بغیر معیشت مستحکم نہیں ہو سکتی لیکن آج صورتحال یہ ہے کہ پاکستان کا موازنہ میانمار سے ہو رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ 4 ہزار پاکستانی کمپنیوں نے دبئی چیمبر میں رجسٹریشن کروائی ہے، پیسہ ملک سے باہر جا رہا ہے، چین کی ترقی میں بیرون ملک مقیم چینیوں نے سرمایہ کاری کی تھی۔عمران خان نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی اثاثہ ہیں، قرضوں کی دلدل سے نکالنے کے لیے ان کی سرمایہ کاری اہم ہے مگر بیرون ملک مقیم پاکستانی قانون کی بالادستی نہ ہونے کی وجہ سے سرمایہ کاری نہیں کر رہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف، آصف زرداری اور محسن نقوی سمیت تمام بڑے لوگوں کے پیسے بیرون ملک پڑے ہیں، فراڈ حکومت کی وجہ سے بھی بیرون ملک مقیم پاکستانی سرمایہ کاری نہیں کر رہے۔انہوںنے کہاکہ ملک کو اصلاحات کی ضرورت ہے پاکستان اس کے بغیر دلدل سے نہیں نکل سکتا، اصلاحات کے ذریعے خرچ کو کم اور آمدنی کو بڑھانا ہوتا ہے، 8 ماہ ہونے کو ہیں حکومت نے کتنی ریفارمز کی اور کتنے اخراجات کم کیے
مقبول خبریں
کرم،مسلح افراد کی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ سے 39 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
کرم(این این آئی)خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 39 افراد جاں بحق ہوگئے۔نجی ٹی...
دریائے سندھ کنال معاملہ،بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت کو اہم تجویز دی ہے، شازیہ...
اسلام آباد(این این آئی)رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دریائے سندھ سے چھ نئی...
الیکشن کمیشن نے (ن) لیگ کے منحرف رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کو ڈی...
اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے منحرف رکن عادل خان بازئی...
جلاؤ گھیراؤ کیس،عمران خان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
راولپنڈی(این این آئی)راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 28 ستمبر کے جلاؤ گھیراؤ سے متعلق تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمہ نمبر 2831 میں...
وزیراعظم نے اعجاز حسین کو50 لاکھ روپے انعام، اعزازی شیلڈ بھی پیش کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم نے اعجاز حسین کی فرض شناسی کو سراہتے ہوئے ان کی ایمانداری کے اعتراف میں ان کے لیے 50 لاکھ...