اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ضلع شہید بے نظیر آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید رینجرز انسپکٹر شاہ رخ خان کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید رینجرز انسپکٹر شاہ رخ خان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رینجرز انسپکٹر شاہ رخ خان نے فرائض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا اعلی ترین رتبہ پایا۔ انہوں نے کہا کہ شہید رینجرز انسپکٹر شاہ رخ خان کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں شہید انسپکٹر کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور غمزدہ خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
مقبول خبریں
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...