اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جو زندگی کے مختلف پہلوئوں کے بارے میں ہمارے لئے رہنما اصول فراہم کرتا ہے جن کی روشنی میں ہم مختلف شعبوں میں درپیش مسائل پر کامیابی سے قابو پا سکتے ہیں، تعلیم اسلامی معاشرے کا بنیادی جزو ہے، علم کے بغیر ایک اسلامی مثالی معاشرے کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ طلباء کو اخلاقی اعتبار سے بہترین انسان بنائیں۔چیئرمین سینیٹ نے ان خیالات کا اظہار سیرت النبی ۖکانفرنس کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس کا موضوع ریاست کا تعلیمی نظام سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی روشنی میں تھا۔ چیئرمین سینیٹ نے اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان رہنما ء اصولوں سے مدد لیتے ہوئے ہم مختلف شعبوں میں درپیش مسائل پر کامیابی سے قابو پا سکتے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حیات طیبہ ہمارے لیے ایک بہترین نمونہ ہے اور ہر مسلمان کا یہ فریضہ ہے کہ وہ حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تعلیمات پر اپنی زندگی میں عمل کرنے کی کوشش کرے۔ چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ اسلام کی دعوت کا بنیادی مقصد انسان کی اخلاقی تربیت، تزکیہ نفس اور دنیا و اخرت میں کامیابی کے لیے ایک مکمل اور بہترین انسان کی تیاری ہے اور ان مقاصد کا حصول علم کے بغیر ممکن نہیں۔ کانفرنس جس میں ملک کے طول و عرض سے بڑی تعداد میں علمائ، محققین اور ماہرین نے شرکت کی سے چیئرمین سینیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو نہ صرف امت کے لیے ایک معلم بنا کر بھیجا بلکہ اپنی حیات طیبہ کے ذریعے دین کی تعلیمات کا عملی نمونہ بھی دکھایا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مثالی اسلامی معاشرے کی بنیاد رکھی اور یہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تربیت کی بدولت ہی ممکن ہوا کہ قرون اولیٰ کے مسلمانوں نے دنیا میں ایک ممتاز مقام حاصل کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں نے کامیابی بھی اپنی علمی اور اخلاقی برتری کے بل بوتے پر حاصل کی۔ قرآن مجید کے نزول کا ذکر کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے قران مجید کے نزول کا آغاز ہی اقراء اور قلم کے ذریعے سے علم سکھانے سے کیا۔انہوں نے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی زندگی میں امت اور اصحاب کی تعلیم و تربیت کا خصوصی انتظام کیا۔انہوں نے کہا کہ تعلیم اسلامی معاشرے کا بنیادی جزو ہے اور علم کے بغیر ایک مثالی اسلامی معاشرے کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی تعلیم کا بندوبست کرنا اسلامی ریاست کے فرائض میں شامل ہے،تعلیمی نظام کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ کسی بھی تعلیمی نظام کا بنیادی مقصد ایک مکمل انسان کی تشکیل ہونا چاہیے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تعلیمی نظام میں اس بات پر توجہ دی جائے کہ طلباء کو اخلاقی اعتبار سے ایک بہترین انسان بنایا جائے اور ہمارا تعلیمی نظام ایسے افراد پیدا کرے جو حقوق اللہ ، حقوق العباد اور اپنی دینی و اخلاقی ذمہ داریوں سے مکمل واقفیت رکھتے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ حصول علم کو ہر مسلمان پر فرض کیا گیا ہے اور اس سے نہ صرف حصول علم کی ہماری انفرادی ذمہ داری واضح ہوتی ہے بلکہ ہم پر اجتماعی ذمہ داری بھی لاگو ہوتی ہے کہ ہم اپنے لوگوں کیلئے حصول تعلیم آسان بنائیں اور علم تک ان کی رسائی بڑھانے کے لیے اقدامات کریں۔ کانفرنس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے بتایا ہے کہ بطور وزیراعظم انہوں نے آئین پاکستان میں ایک ترمیم کے تحت حصول تعلیم کو ایک بنیادی اور آئینی حق قرار دیا اور اس کے تحفظ کو یقینی بنایا گیا۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...