کراچی(این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری کے صاحبزادے، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین، 37 ویں سابق وزیرِ خارجہ، بلاول بھٹو زرداری آج 36 برس کے ہو گئے۔اسلامی ممالک میں سے سب پہلی وزیرِ اعظم منتخب ہونے والی سیاستدان، محترمہ بینظیر بھٹو کے بیٹے بلاول بھٹو زرداری آج اپنی 36 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔چیئرمین پی پی کو بہنوں آصفہ بھٹو اور بختاور بھٹو کی جانب سے سالگرہ کی مبارک باد دی گئی ہے۔ بختاور بھٹو نے انسٹاگرام اسٹوری پر بھائی اور بیٹے کی ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ 36ویں سالگرہ مبارک بلاول بھٹو زرداری۔دوسری جانب رکنِ قومی اسمبلی و خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو نے بھی بھائی کے اعزاز میں کی گئی ایک پوسٹ کو انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیا ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے تصدیق شدہ پیج کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کے حوالے سے بھی پوسٹ شیئر کی گئی ہے۔ پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ عوام کی امید، ملک کے روشن مستقبل کی نوید، عوامی حقوق کی جدوجہد کے علم بردار اور جمہوریت کے محافظ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو ان کی سالگرہ مبارک۔سوشل میڈیا کے ہر پلیٹ فارم پر اس وقت پی پی کے جیالوں اور بلاول بھٹو زرداری کے مداحوں کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری کو سالگرہ کی مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...