لاہور( این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ امن بہت بڑی نعمت ہے، بدامنی زوال لاتی ہے، امن کی خاطر ا جان قربان کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتی ہوں۔انہوں نے عالمی یوم امن پر اپنے پیغام میں کہا کہ قیام امن کے لئے سرحدوں کی حفاظت پر مامور افواج، پولیس اور دیگر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتی ہوں ۔ پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لئے پائیدار امن ناگزیر ہے، امن کے علمبرداروں قبل خراجِ تحسین ہیں جو تنازعات کے حل کے لیے کاوشیں کر رہے ہیں۔امن سے ہی خوشحالی کے پھول کھلتے ہیں خوشیاں ہر سو پھیلتی ہیں، قیام امن کے لئے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔مریم نواز شریف نے کہا کہ تشدد اور انتشار کا راستہ اپنانے والے پاک سرزمین کے امن و استحکام کے دشمن ہیں ، اختلاف راے کی آڑ میں امن کو سبوتاژ کرنا قابل مذمت ہے، خدا کرے پاکستان میں ہر سو، ہر دم امن ہو ،خوشحالی ہو۔ کشمیر ، فلسطین سمیت دنیا بھرمیں امن ہم سب کا خواب ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...