اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ پہلے دن سے ہی ہم حکومت میں آنے کے حق میں نہیں تھے ،میں کابینہ میں کہتا رہا ہوں اگر گوگی، بشریٰ اور بنی گالہ پر ہاتھ نہیں ڈال سکتے تو کس لیے حکومت میں ہیں۔ایک انٹرویومیں جاوید لطیف نے کہا کہ جسٹس شوکت صدیقی تو بتاچکے ہیں کہ کیسے بینچ بنتے ہیں، ہم پر الزام تھا جی ہم نے سپریم کورٹ پر حملہ کیا تھا، پی ٹی آئی والے رات میں سپریم کورٹ کی دیواریں پھلانگیں توکہا جاتا ہے کہ یہ ان کے جذبات ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2018 میں شیر کی پرچی والے کو ووٹ ڈالنے نہیں دیا جاتا تھا ، ہمارا حال یہ ہے کہ یہ ہمارا ملک ہے، ہم کس کے خلاف جتھے لے کر جائیں، مسائل کے حل کے لیے پلیئنگ فیلڈ دینا ہوگی۔جاوید لطیف نے کہا کہ عمران خان پاکستان کو سری لنکا بنانے کی طرف لے جارہا ہے، لیڈر لیس احتجاج پاکستان کے لیے نقصان دہ ہوگا اور یہ بات اپنی طرف سے کررہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ پہلے دن سے ہی ہم حکومت میں آنے کے حق میں نہیں تھے، میں کابینہ میں کہتا رہا ہوں اگر گوگی، بشریٰ اور بنی گالہ پر ہاتھ نہیں ڈال سکتے تو کس لیے حکومت میں ہیں، کہتا رہا ہوں اگر بے گناہ نواز شریف کی سزائیں ختم نہیں کراسکتے تو کس لیے حکومت میں ہیں، نواز شریف کو جس طرح سزائیں دی گئیں وہ ایک ہفتے میں واپس نہ لیں تو نواز شریف آرہا ہے۔لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان کو لاڈلہ اور دوسروں کو بھارتی سمجھا جاتا ہے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...