پی ٹی آئی ایسے خوش ہے جیسے پرویز الٰہی بچپن سے انکے کارکن تھے، ریحام

0
175

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے وزیراعلیٰ پنجاب سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ایسے خوش ہے جیسے پرویز الٰہی بچپن سے انکے کارکن تھے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں ریحام خان نے لکھا کہ ایک پارٹی کے سربراہ کے خط پر 25 ارکان کی اسمبلی رکنیت ختم کر دی لیکن دوسری پارٹی کے سربراہ کے خط پر اعتراض ہے۔انہوں نے لکھا کہ یہ دہرا معیار جب تک ختم نہیں ہوگا ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ریحام نے پی ٹی آئی کارکنوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پرویز الٰہی کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے پر تحریک انصاف ایسے خوش ہو رہی ہے جیسے وہ بچپن سے پی ٹی آئی کے نظریاتی کارکن تھے۔