اسلام آباد(این این آئی) چین کے صدر شی جن پنگ نے وزیراعظم شہبازشریف کی 73 ویں سالگرہ پر انہیں مبارکباد کا خط بھیجا ہے۔ چینی صدر نے اپنے تہنیتی خط میں لکھا کہ آپ کی سالگرہ پرمبارکباد اورنیک تمناؤں کا اظہارکرتا ہوں، آپ کے لیے اچھی صحت اور ہر قدم کامیابی کی تمنا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کٹھن اور اچھے وقتوں کے اسٹریٹجک تعاون کے شراکت دارہیں، تاریخ گواہ ہے دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے پربھروسہ کیا اور ایک دوسریکا ساتھ دیا۔ چینی صدر نے خط میں مزید کہا کہ آپ سے مل کرچین پاکستان اسٹرٹیجک تعاون بڑھانے، سی پیک پرکام کرنے اور متعدد شعبوں میں تعاون کا خواہاں ہوں۔ وزیر اعظم پاکستان کو لکھے گئے خط میں ان کا کہنا تھا کہ آپ کے ساتھ مل کرچینی اور پاکستانی عوام کے مابین گہرے تعلقات اور مشترکہ مستقبل کے لیے کام کرنیکا خواہاں ہوں۔ چینی صدر کی جانب سے خصوصی طور پر بھیجا گیا یہ خط، پاک چین سفارتی تعلقات کی مضبوطی کی جانب ایک غیر معمولی پیش رفت ہے۔خط میں چینی صدر نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین ایسا مضبوط رشتہ قائم ہوا جس پر بدلتا ہوا بین الاقوامی منظر نامہ کبھی اثرانداز نہیں ہوا، رواں برس جون میں آپ نے چین کا کامیاب دورہ کیا جس میں ہمارے مابین خوشگوار تبادلہ خیال ہوا اور متعدد امور پر اتفاق ہوا۔ چین پاکستان تعلقات کی مضبوطی میرے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔چینی صدر کا کہنا تھا کہ آپ کے ساتھ مل کر چین پاکستان اسٹریٹجک تعاون کے فروغ اور سی پیک کی تعمیر کے لیے کام کرنے کا خواہاں ہوں جبکہ متعدد شعبوں میں تعاون اور اس جدید دور میں چین و پاکستان کے لوگوں کے مابین گہرے تعلقات سے ایک مشترکہ مستقبل کیلئے کام کرنے کا خواہاں ہوں۔ آپ کے لیے اچھی صحت اور ہر قدم کامیابی کی تمنا ہے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...