اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے تیل اور گیس کے ذخائر کی تلاش میں سرکردہ چینی کمپنی ”چائنا نیشنل آف شور آئل کارپوریشن ”(سی این او او سی) کے حکام سے ملاقات کی۔پیر کو یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق ملاقات میں دونوں فریقین نے مستقبل میں سرمایہ کاری کے لیے روڈ میپ پر اتفاق کیا۔ چائنا نیشنل آف شور آئل کارپوریشن کے نائب صدر نے کہا کہ پاکستان اپنی عالمی تعاون کی کوششوں میں کمپنی کے لیے ایک ترجیح ہے۔ڈاکٹر مصدق ملک نے پاکستان کی بڑھتی ہوئی توانائی کی ضروریات پر روشنی ڈالی اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ سی این او او سی کے ساتھ مشترکہ کوششوں سے ملک کی توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد کیلئے آئل و گیس کے ذخائر کی تلاش کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...