مشرق وسطی کی سنگین ترکشیدہ صورتحال،برطانوی وزیردفاع کا سلامتی سے متعلق اجلاس طلب

0
78

لندن(این این آئی)برطانوی وزیر دفاع برطانیہ کی ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کے خصوصی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ جس میں مشرق وسطی میں پائی جانے والی بدترین کشیدگی کی صورتحال کو زیر بحث لایا جائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات برطانوی ٹی وی نے رپورٹ میں بتائی ہے کہ مشرق وسطی کی سنگین صورتحال کے پیش نظر وزیر دفاع جاہن ہیلے نے سلامتی سے متعلقہ ذمہ داروں کا اجلاس طلب کیا ہے۔دریں اثنا وزیراعظم برطانیہ کیئر سٹارمر نے خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کے لیے اپیل کی ہے کہ کشیدگی میں مزید اضافہ نہ ہونے دیا جائے۔ جیسا کہ اس وقت اسرائیل اور لبنان میں سخت کشیدہ صورتحال ہے اور اسرائیل کے لبنان کے اندر تک حملے جاری ہیں۔