تہران (این این آئی)ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ نے اسرائیل کی طرف سے جاری ٹیکنالوجیکل وار فیئر میں ایک نئے آنے والے موڑ کے حوالے سے الزام لگایا ہے کہ اسرائیلی فوج لبنانی شہریوں کو خطرناک بار کوڈز کے ساتھ میسیجنگ کر رہی ہے۔ جس کے کھولنے سے ان کے بارے میں سارا ڈیٹا موبائل فون کے ذریعے اسرائیلیوں کو منتقل ہو جاتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق حزب اللہ کے مطابق یہ خطرناک بار کوڈز وادی بیکا میں حزب اللہ کے گڑھ میں بھیجے جا رہے ہیں جسے اسرائیلی فوج نے بمباری سے بھی شدید نشانہ بنایا ہے۔حزب اللہ کی طرف سے شہریوں کو انتباہ کیا گیا ہے کہ وہ ان کوڈز کو کھولنے سے احتیاط کریں اور اپنے بارے میں معلومات اسرائیلی فوج تک نہ پہنچنے دیں۔ بصورت دیگر اسرائیلی فوج ان معلومات کو شہریوں کی سلامتی کو بھی خطرے میں ڈال سکتی ہے۔