دبئی (این این آئی)آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی جس کے بعد بابراعظم تینوں فارمیٹ میں ٹاپ تھری پر آنے والے دنیا کے واحد بلے باز بن گئے۔آئی سی سی کے مطابق انگلینڈ کے جو روٹ ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے نمبر پر برقرار ہیں ،آسٹریلیا کے مارنس لبوشین دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔رینکنگ کے مطابق پاکستان کے کھلاڑیوں کی رینکنگ میں ترقی ہوئی ہے اور بابراعظم ایک درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی رینکنگ میں بابراعظم پہلے نمبر پر موجود ہیں، اس طرح قومی کپتان اب تینوں فارمیٹ میں ٹاپ تھری پر موجود ہیں اور وہ دنیا کے واحد بیٹر ہیں جو کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں ٹاپ تھری پر آئے ہیں۔آئی سی سی رینکنگ کے مطابق پاکستان کے عبداللہ شفیق کی ٹیسٹ رینکنگ میں 23 درجے ترقی ہوئی ہے اور وہ 16 نمبر پرآگئے ہیں۔بولرزکی ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کا پہلا اور بھارت کے ایشون کا دوسرا نمبر ہے ،پاکستان کے شاہین آفریدی کی ایک درجیترقی ہوئی اور وہ اب چوتھے سے تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ٹیسٹ آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں بھارت کے رویندرا جڈیجا کا پہلا نمبر ہے جب کہ ایشون دوسرے اور بنگلادیش کے شکیب الحسن تیسرے نمبر پر ہیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...