دبئی (این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اگلے 4 ویمن ایونٹس کے میزبان ملکوں کا اعلان کردیا، پاکستان کو کسی ایونٹ کی میزبانی نہ مل سکی۔آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 بنگلا دیش میں ہوگا، 2025 میں آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ بھارت میں کھیلا جائے گا، انگلینڈ کو 2026 کے ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میزبان مقرر کردیا گیا ہے۔اس کے علاوہ سری لنکا کو 2026 میں ہونیوالی اولین ویمن چیمپئنز ٹرافی کا مشروط میزبان مقرر کیا گیا ہے، ویمنز چیمپئنز ٹرافی میں چھ ٹیمیں شرکت کریں گی، سری لنکا کی میزبانی کوالیفکیشن سے مشروط ہوگی۔میزبان ملکوں کا فیصلہ برمنگھم میں آئی سی سی کے اجلاس کے دوران کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل 2023 لارڈز میں کھیلا جائے گا، لارڈز کو 2025 کے ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کا میزبان بھی مقررکردیا گیا ہے۔سالانہ اجلاس میں فیوچر ٹور پروگرام (ایف ٹی پی) کو فائنل کرلیا گیا، کیلنڈر جلد جاری کردیا جائے گا۔آئی سی سی کی جانب سے آئیوری کوسٹ، کمبوڈیا اور ازبکستان کو ایسوسی ایٹ رکنیت دے دی گئی۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...