نیو یارک(این این آئی) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹینا جارجیوا نے کہا ہے کہ نیا آئی ایف ایم پروگرام پاکستان میں مہنگائی میں کمی اور ٹیکس نظام میں بہتری پیدا کرے گا۔ایک بیان میں ایم ڈی آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان کے ساتھ ملاقات بہت مفید رہی، پاکستان کے لیے نئے فنڈ کی معاونت سے چلنے والے پروگرام پر بات چیت ہوئی۔کرسٹینا جارجیوا نے کہا کہ فنڈ پروگرام مہنگائی میں کمی، ٹیکس کے نظام میں مزید بہتری اور نئی ملازمتیں پیدا کرنے کے لیے مدد گار ہے جبکہ پروگرام سے جامع ترقی کے فروغ میں مدد ملے گی۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف سے پاکستان کے لیے نئے فنڈ کی معاونت سے چلنے والے پروگرام پر بات چیت ہوئی، یہ فنڈ پروگرام مہنگائی میں کمی کے لیے مدد فراہم کرتا ہے۔کرسٹالینا جارجیوا نے کہا ہے کہ پروگرام ٹیکس کے نظام میں مزید بہتری اور نئی ملازمتیں پیدا کرنے کے لیے مدد گار ہے۔ان کا کہنا ہے کہ پروگرام سے جامع ترقی کے فروغ کے لیے مدد ملے گی۔