وزیرِ اعظم شہباز شریف کا دورہ امریکا بہت نتیجہ خیز ہے، ملک احمد خان

0
87

نیویارک(این این آئی)اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی مختلف شخصیات سے ملاقاتیں مثبت رہیں، ان کا دورہ امریکا بہت نتیجہ خیز ہے۔میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی دوست ممالک کے سربراہوں سے ملاقاتیں خوش گوار رہیں۔ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں کچھ نئے اسٹینڈرڈ متعارف کرائے ہیں، کچھ غیر مستحکم سیاسی قوتیں ہیں جن کا اثر اسمبلی پر پڑتا ہے۔